دھنوٹ (نمائندہ نوائے وقت )تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیاھے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن شہید کانجو گروپ کے رہنماوں چیرمین رانا محمد سجاد اتیرا۔حاجی محمد جعفر۔رانا عالم شاکر۔جمشید چوھان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ لودہراں میں چلنے والی سپیڈو بسیں بند کرنے سے لودہراں کے عوام ، طلباء و طالبات کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ ملازم محنت کش طبقہ صبح سویرے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹی جانے والے طلباء و طالبات سے سستا سفر چھین لیا گیا ھے انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں دینے کی بجائے بیروزگاری میں اضافہ کر رہی ہے ۔
تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا: مشترکہ بیان
Oct 23, 2018