اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دنیا بھر کے 175 ملکوں سے 60 ہزار سے زائد شرکاء بشمول کاروباری ادارے، صارفین ، پارٹنرز اور دیگر افراد اوریکل اوپن ورلڈ 2018ء، سان فرانسسکو میں جدید کلائوڈ ٹیکنالوجی کا مشاہدہ اور کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔ اس سالانہ تقریب میں اوریکل ایگزیکٹو چیئرمین آف بورڈ اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیری ایلسن جدید ٹیکنالوجی اور دیگر نیکسٹ جنریشن کلائوڈ ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتائیں گے۔ ہفتے بھر جاری رہنے والی اس تقریب میں اوریکل کے سی ای او مارک ہرڈ کاروباری اور اداروں کو یہ بات بھی نمایاں کریں گے کہ کس طرح یہ ٹیکنالوجیز ان کمپنیوں کی ترقی اور کامیابی کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہورہی ہیں ، اس موقع پر بڑی کمپنیاں جیسے اے ٹی اینڈ ٹی بزنسز، سسکو، کومنز وغیرہ بھی حصہ لیں گی۔ اوریکل اوپن ورلڈ 2018 ء 22 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس میں ہزاروں مقررین، ماہرین اور دیگر افراد اظہار خیال کریں گے وہ بتائیں گے آرٹیفیشل انٹلی جنس(AI)، مشین لرننگ، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز(IoT)، ہیومن انٹرفیسز اور اوریکل آٹونومس ڈیٹابیس ان کی ترقی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں۔ اوریکل کے نائب صدر، ایونٹ مارکیٹنگ، تانیہ ویڈک نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اور یہاں مختلف پروگرامز کا انعقاد نئے آئیڈیاز اور اشتراک کو فروغ دے گا اور صارفین ،کاروباری اداروں اور ایونٹ پارٹنرز کی کامیابی کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ یہ تقریب سان فرانسسکو میں اوریکل کی 20 سال سے ہونے والی کامیاب تقریبات کا تسلسل ہے۔ جس سے شہر کی معیشت 195 ملین ڈالر تک مستفید ہوتی ہے۔