وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک بڑے مالی بحران کاشکار ہے ۔جس پر اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی قابو پایاجاسکتاہے۔کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرجام کمال خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گوادر شہر میں ریلوے کے منصوبوں کی اہمیت کے با رے میں بتایا۔جام کمال نے کہاکہ ان کی حکومت گوادر شہر کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔