ہاکی پریکٹس میچ : جرمنی نے پاکستان کو 6-1سے شکست دیدی

Oct 23, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی ٹیم جرمنی کیخلاف پریکٹس میچ میں چھ ایک سے ہار گئی۔ جرمنی کی طرف سے چار گول شارٹ کارنر جبکہ دو فیلڈ گول ہوئے۔ پاکستان ٹیم کو چار شارٹ کارنر ملے ایک پر بھی گول نہ ہو سکا۔ واحد گول غضنفر نے کھیل کے 47 ویں منٹ میں کیا۔ پاکستان ٹیم جرمنی کے خلاف اپنا دوسرا پریکٹس میچ آج کھیلے گی۔

مزیدخبریں