لاہور(سپورٹس رپورٹر) الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی الیون اور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی سندھ الیون کے درمیان دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا ۔ ایمرا الیون نے 5 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ ندیم بسرا نے 79 ‘ کپتان عبدالقادر خواجہ نے67 ‘ قاسم ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی ۔ شہزاد عمر نے 2 ، محسن اور طارق حسین نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔ سجاس کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے میچ ہار گئی۔بدیع الزمان نے 60 ، سلمان خان نے 34 طارق حسین نے رنز بنائے۔ عمران سہیل نے آخری اوور میں 12 رنز کو روک کر جیت میں کردارر ادا کیا ‘ عبدالقادر خواجہ ، ندیم بسرا شاکر اعوان اور قاصم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ عبدالقادر خواجہ کو دیا گیا۔