دورہ آسٹریلیا ، نوجوان کرکٹرز نے بڑے کھلاڑیوں کو ہدف بنالیا، کارکردگی کیلئے پر عزم

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)دورہ آسٹریلیا کیلئے منتخب نوجوان کرکٹرز نے سینئر کھلاڑیوں کوہدف بنالیا ہے ۔نوجوان فاسٹ بائولر موسیٰ خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں منتخب ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔ آسٹریلیا کرکٹ میں ایک بڑا نام ذہن میں سٹیو سمتھ یا ڈیوڈ وارنر نہیں بلکہ اپنی تیز رفتار بولنگ کا جنون سوار ہے۔ 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنیوالے نوجوان فاسٹ بائولر کا ماننا ہے کہ تیز رفتار بولنگ ان کی خوبی ہے۔ شعیب اختر اور وقار یونس موسیٰ خان کے آئیڈیل بولرز ہیں۔ 19سالہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ میں شمولیت ان کے خوابوں کی تعبیر ہے‘ ہر پروفیشنل کرکٹر ساری زندگی یہ دن دیکھنے کیلئے محنت کرتا ہے۔بائولنگ کوچ وقار یونس نے ہمیشہ سٹرینتھ پر بائولنگ کی ہدایت کی، دورہ آسٹریلیا میں اسی نسخے پر عمل کریں گے۔ وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کی ویڈیوز دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے۔وہ رفتار کیساتھ سوئنگ پر عبور رکھتے ہیں، طویل فارمیٹ میں آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں ٹف ٹائم دینگے۔مرحوم لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے لیگ سپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔انہیں آسٹریلوی کنڈیشنز اور پچز کا اندازہ ہے، وہ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ گگلی ان کے والد کی ایجاد ہے اور وہ اس فن کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے اپنے والد سے جوکچھ سیکھا اب وہ سب ڈیلیور کرنے کا وقت ہے۔ 24 سالہ بلے باز خوشدل شاہ نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت فخر کا باعث ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ جارحانہ بلے بازی ان کا قدرتی کھیل ہے اور وہ اسی سوچ کیساتھ آسٹریلوی میدانوں میں اتریں گے۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور فخر زمان کیساتھ ایک ہی ٹیم میں کھیلتے ہیں۔ سینئرز کی بھرپور رہنمائی کیساتھ وہ ڈومیسٹک کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا عزم لیے سڈنی روانہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...