حکومت نے خود اسلام آباد لاک ڈائون کردیا عمران کا استعفیٰ تمام مسائل کا حل : بلاول

اسلام آباد (نامہ نگار، خصوصی نمائندہ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے خود ہی اسلام آباد کو لاک ڈائون کر دیا، کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا ہے، جدوجہد جاری رہے گی، ہم ایسی کٹھ پتلی حکومتوں سے لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے، تمام مسائل کی وجہ وزیراعظم ہیں، انہیں گھر جانا پڑے گا، عمران خان استعفی دیں، نئے انتخابات کرائے جائیں، تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کو دبائو میں رکھنا چاہتی ہے۔عام آدمی کو مہنگائی اور ٹیکسز کے سونامی میں دھکیل دیا گیا، ہم غیر جمہوری قوتوں سے مقابلہ کرتے آئے ہیں، خان صاحب کو اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے کہ احتجاج کیلئے تعاون کریں گے۔ اس سیاسی جدوجہد کے تحت خان صاحب کو گھر جانا پڑے گا۔تھرپارکر میں جلسہ کرنے جا رہا ہوں، اس حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ہر چیز پر یو ٹرن قابلِ قبول نہیں ہو گا، احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ہمارا حق ہمیں نہ دیا گیا تو ہم چھین کر لیں گے۔ حکومت کا ڈر عوام کے سامنے ہے، یہ بزدل وزیرِ اعظم ہیں، احتجاج سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے سابق صدر کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ آصف زرداری کو عدالتی ہدایات کے مطابق تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیلی دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو طبی معائنہ کرلیا۔ میڈیکل بورڈنے آصف زرداری کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کا بلڈپریشر شوگر ٹیسٹ کرلیا گیا۔ ان کو کمر میں شدید درد کی شکایت ہے۔ احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے عدالتی ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ عدالت نے آصفہ بھٹو زرداری کی طرف سے جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اور آصف زرداری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ پیشی کے موقع پر وکلاء پولیس کے ساتھ الجھ پڑے۔ سکیورٹی نے کہا کہ پرائیویٹ بندوں کو کمرہ عدالت میں نہیں لے کے جاسکتے۔ وکیل نے کہا کہ کورٹ تمہارے باپ کی ہے میں پرائیویٹ بندوں کو لے کر جائوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...