شجاعت سے پرویز اشرف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو، خیریت دریافت کی

Oct 23, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، گلزار محمد چودھری اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں