لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارت بھاگ گیا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور راہداری کے حوالے سے باہمی معاہدے پر دستخط کیلئے 23 اکتوبرکو ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔ بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی تاہم حسب روایت بھارت ایک بار پھر اپنے کیے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور حتمی مسودے پر دستخط کی تقریب مؤخرکردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈورکے حوالے سے معاملات طے ہوچکے ہیں تاہم بھارت دوبارہ 20 ڈالر فی یاتری فیس پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط سے بھاگ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ 23 اکتوبرکو باہمی معاہدے پردستخط کر دیں گے۔
بھارت بھاگ گیا، کرتارپور راہداری مسودہ پر دستخط کی تقریب موخر
Oct 23, 2019