پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشن نے اوورسیز پاکستانی کو جعلی چیکوں کی ایف آئی آر کی بجائے ڈینگی کی تھما دی

Oct 23, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی وقاص ضمیر کی درخواست پر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشن کو جلد از جلد کارروائی کا حکم دیدیا۔عدالت نے اوورسیز پاکستانی شہری وقاص ضمیر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے حکم پر اوورسیز پاکستانیز کمشن کے ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ جہانگیر ظفر کو 55 لاکھ روپے کاروبار کیلئے دئیے۔رقم کی واپسی کے تقاضے پر جہانگیر ظفر نے 55 لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ تمام چیک ڈس آنر ہونے پر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کو درخواست دی۔ اوورسیز کمیشن نے جعلی چیکوں کی ایف آئی آر کی بجائے ڈینگی کی ایف آئی آر تھما دی۔

مزیدخبریں