چیف جسٹس نوٹس لیں

مکرمی! جب سے یہ حکومت وجود میں آئی ہے پورے پنجاب کی طرح گوجرانوالہ میں بھی ہر روز جگہ جگہ ٹریفک وارڈن لوگوں کے دھڑا دھڑ چالان کر رہے ہیں۔ صبح سے لے کر رات تک ہر موٹر سائیکل اور ہر موٹر سائیکل رکشہ کا فوراً چالان کر دیتے ہیں۔ اگر کوئی احتجاج کرے تو وارڈن اس سے بدتمیزی اور تشدد بھی کرتے ہیں۔ سارا دن بنکوں میں چالان جمع کروانے والوں کی لائنیں لگی ہوتی ہیں۔ لاکھوں روپے ہر روز کے عوام کی جیبوں سے چھینے جا رہے ہیں۔ روز روز کے چالانوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ لوگ ٹریفک وارڈنوں اور حکومت کو بددعائیں دیتے ہیں۔ پہلے ہی لوگ حکومت کی غلط معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ کیا یہی ہے تبدیلی؟ موٹر سائیکل اب عام سواری ہے ہر گھر کی ضرورت ہے امیر غریب سب کے زیرِ استعمال ہے۔ حکومت نے اس کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے جو اس کا غلط استعمال کرے اس کا چالان ضرورت ہونا چاہئے۔ اس لیے میری چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ وہ زیادتی کا نوٹس لیں۔ (انوار الحق سول لائن گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...