مکرمی! سابق حکومت کے رخصت ہونے کے بعد امید تھی کہ نئی حکومت اپنے وعدے کے مطابق تبدیلی لائے گی مگر افسوس تبدیلی تو کیا کسی بھی شعبہ میں اصلاحات تک نہیں لائی جا سکی۔ باقی ملک کی بات نہیں کرتے لاہور شہر کی بات کرتے ہیں۔ جہاں نواز شریف ا ور شہباز شریف کے جانے کے بعد سڑکوں اور صفائی کی جو صورتحال ہو گئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ کوئی سڑک ایسی نہیں جس کی زبوں حالی کی بات نہ کی جائے۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اپنی جگہ صفائی کی صورتحال جو شریفوں کی حکمرانی کے دور میں مثالی تھی وہ بھی ابتر ہو چکی ہے۔ حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ سڑکوں کی حالت بہتر بنائے اور صفائی کا نظام درست کرے تاکہ لوگ پچھلی حکومت کو یاد نہ کریں۔ (آویز بٹ لاہور)