علماء انبیائے کرام کے وارث اوراسلام کی علمیروحانی اقدار کے محافظ ہیں:ڈاکٹر حسین محی الدین

لاہور(خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ منہاج القرآن علماء کونسل کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علماء انبیائے کرام کے وارث اور اسلام کی علمی،روحانی اقدار کے محافظ اور امین ہیں،علمائے کرام کو ان کا جائز اور محترم مقام اس وقت ملے گا جب وہ عالم دین ہوتے ہوئے معیشت دان بھی ہوں، سائنسدان اور انجینئر بھی ہوں ،میڈیکل سپیشلسٹ بھی ہوں اور وہ سی ایس ایس اور ہر طرح کے مقابلہ کے امتحانات بھی پاس کریں ۔جب عالم دین کا یہ تعلیمی تربیتی معیار ہو گا تو پھر اسے دنیا کی نہیں دنیا کو اس کی حاجت اور طلب ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن