بھارت: آسام میں '2 سے زائد بچوں والے سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے

Oct 23, 2019

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2021 کے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔آسام کے وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ روز ہونے والی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ریاست میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے۔گزشتہ دنوں آسام کی وزیر برائے صحت و تعلیم ہمانتا َبسوا نے مطالبہ کیا تھا کہ دو بچوں کی پالیسی کا اطلاق انتخابی قوانین پر بھی کیا جائے اور خلاف ورزی پر ممبر اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔ریاست کی آبادی کم کرنے کیلئے دیگر ہتھکنڈے بھی استعمال کیے جاتے رہے ہیں جن کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بن رہے ہیں۔رواں سال اگست میں ریاستی حکومت نے 19 لاکھ سے زائد افراد کو شہریت سے خارج کردیا تھا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

مزیدخبریں