رائیونڈ: سول ہسپتال میں شیر خوار اٹھائے خاتون کی میڈیکل کیلئے منتیں، صحن میں گر پڑی

Oct 23, 2019

رائے ونڈ (نامہ نگار) جائیداد ہتھیانے کیلئے حساس اداروں کے حاضر سروس اہلکار کی جواں سال بیوی سے سوتیلے بھائی اور سوتیلی ماں سے ملکر زیادتی متاثرہ شیرخوار کو اٹھائے سول ہسپتال میں میڈیکل کیلئے منتیں کرتی رہی اور نڈھال ہوکر صحن میں گر گئی۔ میڈیا کے آنے پر لیڈی ایم ایس آپے سے باہر ہو گئی۔ کوریج سے روکنے کیلئے گارڈز اور عملہ کو استعمال کرنے کی کوشش میڈیا پرسنز کی کوششوں کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے گریز، اطلاع پر ایس ایس پی صدر آپریشن نے کارروائی کا حکم دیا جس پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ما ںبیٹے کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ زیادتی کے ملزموں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف مبینہ طور پر تھانہ رائے ونڈ پولیس نے متاثرہ کا تحریری بیان لے لیا جس کے مطابق اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے اس واقعہ میں سوتیلی والدہ زبیدہ اور بھائی علی حیدر ملوث ہیں خاتون کا کہنا ہے اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں