اہلسنت کی 25 جماعتوں کا آزادی مارچ سے اعلان لاتعلقی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت کی 25 جماعتوں اور ہزاروں مدارس و مساجد نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، 25اکتوبر کو ملک گیر ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ منایا جائے گا، آزادی مارچ کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے26اکتوبر کو جناح کنونشن سنٹر میں ’’استحکام پاکستان کنونشن ‘‘ منعقد کیا جائے گا،27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کشمیر کے حساس مسئلے پر حکومت کو اندرونی چیلنجز کا شکار کرنا حب الوطنی نہیں ہے۔ قوم ایسی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تنظیمات اہلسنت کے قائدین کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عہدیدار‘ علماء اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن