ترکی اور روس شمالی شام سے کُردوں کونکالنے کی غرض سے تاریخی معاہدے پرمتفق

ترکی اور روس نے طویل سفارتی ملاقاتوں کے بعد شمالی شام سے کُردوں کونکالنے کی غرض سے فوجی کارروائی کے لئے ایک تاریخی معاہدے پراتفاق کیا ہے۔روس کے بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی میں روس کے صدرولادی میرپوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک نے کہاکہ روس کی ملٹری پولیس اورشام کے سرحدی گارڈزManbij اورTalrifatکے قصبوں سے کُردوں کونکالنے کی کارروائی شروع کریں گے ۔دونوں ممالک مشترکہ گشت کے لئے ترکی اورشام کی سرحد پرفوجی تعینات کریں گے۔یہ نیامعاہدہ کُردجنگجوئوں اورترک فوج کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے سے تھوڑی دیرپہلے سامنے آیاجوامریکہ کی ثالثی میں طے پایاہے۔کُردجنگجوئوں کوایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ محفوظ زون کے نزدیک سرحد سے 32کلومیٹرپیچھے چلے جائیں۔یہ معاہدہ روس اورترکی کے درمیان علاقے کے فوجی کنٹرول کوموثرطورپرتقسیم کردے گا اور امریکہ کی طرف سے علاقے کوخالی کرنے کے بعداس کے خلاء کوپُرکردے گا.
 

ای پیپر دی نیشن