ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ایم این اے محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ملک سے مہنگائی ختم کر نے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے اس کے لیے سہولت بازار قائم کئے جارہے ہیںجہاں کنٹرول ریٹ پر سستی اشیا ء فرام کی جارہی ہیں چینی اور آٹے کا جو بحران پیدا کیا گیا ہے اس پر بھی قابو پانے کے لیے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن ‘ عوام میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے۔ جس میں وہ ناکام ہونگے۔ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی وہ ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بستی خیر پوُر حسن آباد میں گل شیر مگسی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی شیخ شاہد اقبال‘ وقار شاہد‘ فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ مگسی برادری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ابراہیم خان نے مزید کہا پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11جماعتوں کا جلسے بری طرح فلاپ ہوئے ہیں۔