لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ روز بھی چینی اور آٹے کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکی جس کے باعث صارفین چینی اور آٹے کی تلاش میں ایک سے دوسرے یوٹیلٹی سٹور پر آٹے اور چینی کے حصول کے لئے خوار ہوتے رہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت 68روپے ہے جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت 100روپے سے 105روپے ہے۔ لاہور میں ایک کلو چکی کے آٹے کی قیمت 85روپے سے86روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860روپے ہے لیکن طلب کے مقابلے میں رسد کم ہونے کے باعث اسکی دستیابی بھی پوری طرح ممکن نہیں رہی ہے ۔