شہباز شریف  کو جیل میں گھر کا کھانا، خصوصی گدا کرسی   ادویات فراہم کی جائیں:  تحریری حکم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جیل میں گھر سے کھانا منگوانے، خصوصی میٹرس، کرسی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم میںکہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا، خصوصی میٹرس، خاص کرسی اور ادویات فراہم کی جائیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں اور اقدامات یقینی بنائیں، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل 27 اکتوبر کو عدالتی حکم پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کریں۔ کہ یکارڈ کے مطابق شہباز شریف زائد العمر ملزم ہے، قواعد مجموعہ جیل 1978 کی دفعہ 375 زائد العمر قیدیوں سے متعلق ہے۔ قواعد مجموعہ جیل 1978 کے تحت سپرنٹنڈنٹ جیل قیدیوں کو نجی ذرائع سے کھانا خریدنے کی اجازت دینے کا اختیار دیتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل قیدیوں کو کپڑے، بستر اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان نجی طور پر خریدنے کی اجازت دینے کا مجاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...