ہائیکورٹ: خواتین ہراسگی قوانین میں خامیوں پر وفاقی، پنجاب حکومت کو نوٹس 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون میں خامیوں کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حافظہ عکسہ جبین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں قانون میں موجود سقم کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون میں خامیاں ہیں۔ وکیل نے یہ نشاندہی کی کہ کہیں قانون کو درست اطلاق نہیں ہوتا تو کہیں اس غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ قانون میں بہتری کی لیے احکامات دیئے جائیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت بتائے کہ قانون میں بہتری کیسے لائی جاسکتی ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 3 نومبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...