نوجوان  نسل کرپشن کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے آگے آئے: سید حبیب عرفانی

Oct 23, 2020

لاہور (پ ر) صدر سنٹرل گورننگ کمیٹی انصاف مذہبی امور پاکستان تحریک انصاف و سجادہ نشین سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کراچی میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی ایجنٹوں کی کارروائی قرار دیا سید محمد حبیب  عرفانی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ ملک میں دوبارہ تخریبی کارروائیاں تشویشناک ہیں ایک سازش کے تحت پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام اور پاک فوج کے ساتھ ہیں وہ ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھارتی اور اسرائیلی ایجنٹوں نے ہمیشہ ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

مزیدخبریں