پاکستان سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،صدر علوی

Oct 23, 2020

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ برادر ملک کیساتھ تعلقات کو دونوں ملکوں کے مفاد میں مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ صدر گذشتہ روز ایوان صدر میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹراتحال حمود القطیبی سے بات کر رہے تھے۔ ڈاکٹر اتحال نے حال ہی میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر کا منصب سنبھالا ہے۔ صدر نے انھیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ نئے صدر کی قیادت میں یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی۔ صدر نے یونیورسٹی کے نئے صدر سے کہا کہ وہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے اپنے تعلیمی رابطوں کو وسعت دیں اور آن لائن تدریس پر بھی توجہ دیں۔ اسلامک یونیورسٹی کے صدر نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے معاملات کو میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق چلائیں گے۔ 

مزیدخبریں