بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ لاہور میں موسم خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

Oct 23, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی درجہ حرارت منفی ہونا شروع ہو گیا۔ لہہ میں منفی تین تک پہنچ گیا جبکہ قلات میں منفی دو اور سکردو میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،صوبہ سندھ، بلوچستان،کشمیر، خیبر پی کے کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔تاہم چترال اور گردونواح ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں