کوئٹہ کے نانبائیوں نے تندور بند کر دیئے‘ روٹی 30  روپے میں فروخت کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں کراچی سے آنے والے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا  اور  آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور 10کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آٹا مہنگا ہونے پر کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بھر میں تندور بند کردیے ہیں۔ نانبائیوں کا کہنا ہے کہ 320گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں، قیمت 30 روپے کرنے کی اجازت دی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...