اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں 13 سال سے حکومت میں ہے۔ سندھ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ بھوک و افلاس کے سوا آپ سندھ کو کچھ نہیں دے سکے۔ عوام کی دادرسی کے بجائے کارکردگی کا ڈھونگ رچاتے رہے۔ بلاول کی اہلیت اور قابلیت ’’بھٹو کا نواسہ ہوں‘‘ کے علاوہ کچھ نہیں۔ مودی کے یار کے ساتھ ہاتھ ملا کر کرپشن بچائو مہم یوٹرن نہیں؟
سندھ میں بچے بھوک سے مر رہے‘ پیپلزپارٹی نے 13 سال میں صوبے کو کچھ نہیں دیا: شہباز گل
Oct 23, 2020