پی آئی اے نے 250 سے زائد  ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے انتظامیہ نے 250 سے زائد یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو مختلف وجوہات پر نکالا گیا۔ پی آئی اے کو کرونا کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ یومیہ اجرت والے 2500 سے 2900 ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ملازمین کا تعلق پی آئی اے کوریئر کمپنی سپیڈیکس سمیت دیگر شعبوں سے ہے۔ انتظامیہ کوریئر کمپنی سپیڈیکس کو بند کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...