لاکھوں کے 7 ڈاکے: سبزہ زار میں واردات کے بعد مقابلہ 2 ڈاکو زخمی 

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ سبزہ زار کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے انور ٹاؤن میں دو ڈاکو عمر نامی شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے۔ 15پر کال چلنے پر ایس ایچ او سبزہ زار عمران قمر پڈانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ جس پر ڈاکوئوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔ جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈاکوؤں کے نام عرفان اور منشاء ہیں۔ جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے شادمان عادل کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لا کھ روپے مالیت ، کاہنہ کے علاقہ میں جواد کے گھر سے  4لا کھ روپے مالیت، ڈیفنس بی میں شہزادکے گھر سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ماڈل ٹائون میں سرفراز کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لا کھ روپے ما لیت، سمن آباد  میں ماجد کی فیملی سے 2لا کھ روپے  مالیت، ہربنس پورہ  میںنواز کی فیملی کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی5وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے ماڈل ٹائون اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ مناواں ، نو لکھا،شاد باغ، شادمان اور فیکٹری ایریا کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن