روم(نیٹ نیوز)پاپائیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پہلی بار عوامی سطح پر ہم جنس پرستوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے لیے سماجی و قانونی تحفظ کا مطالبہ کردیا۔اٹلی کے شہر روم میں ہونے والے روم فلم فیسٹیول میں پوپ فرانسس کی دستاویزی فلم دکھائی گئی، جس میں انہوں نے پہلی بار ہم جنس پرستوں کی حمایت کی۔پوپ فرانسس نے کہا کہ انہیں بھی مکمل تحفظ کا سماجی و قانونی حق حاصل ہے۔پوپ فرانسس نے تقریباً دو گھنٹے دورانیے کی دستاویزی فلم 'فرانسسکو' میں کہا کہ وہ ہم جنس پرست افراد کے قانونی و سماجی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔