روس اور ایران ہمارے صدارتی الیکشن میں مداخلت کررہے امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے کہا ہے کہ روس اور ایران نے امریکہ میں رائے دہندگان کے اندراجات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں جس کا مقصد تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں رائٹ کلف نے کہا کہ ایران کا مقصد ووٹرز کو خوف زدہ کرنا ، معاشرتی بدامنی کو بھڑکانا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروںکو پتا چلا ہے کہ روس نے بھی امریکی ووٹروں کے کچھ اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔ روس اور ایران دونوں امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...