ریاض (اے پی پی)خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سپریم کورٹ کے لیے 13 ججوں کے تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر انصاف اور اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سپریم کورٹ کے لیے 13 ججوں کے تقرر کا شاہی فرمان جاری کر دیا ہے جس کی بدولت سپریم کورٹ کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں سہولت ہوگی۔
سعودی سپریم کورٹ کے لیے 13 ججوں کے تقرر کا شاہی فرمان جاری
Oct 23, 2020