انڈین میڈیا پروپیگنڈا عروج پر،پی ڈی ایم سرکس نے اس کو ہوا دی،علی زیدی

Oct 23, 2020

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ انڈین میڈیا پروپیگنڈا عروج پر ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سرکس نے اس کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کے سوشل اور اکنامک دونوں اعشاریے مثبت ہیں اور مصنوعی مہنگائی کے بحران کو بھی کنٹرول میں کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مزیدخبریں