لاہور(نامہ نگار) نولکھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی نمائش اور ہلڑ بازی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ی پی او نولکھا ڈی ایس پی میا ں قد یر احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مختلف معلومات کی روشنی میں اسلحہ کی نمائش اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم فرحان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس سے پسٹل اور گولیاںبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی میا ں قد یر احمدکہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے گرد کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔