مختاراں مائی سکول بندکرنا ظلم  فوری کھولا جائے : سلیم الرحمن میئو

Oct 23, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم الرحمن میو نے سماجی کارکن مختاراں مائی کے جتوئی میں قائم سکول کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ مختاراں مائی نے انتظامیہ کی بات مان کر سکول محکمہ تعلیم کے نام کردیا ہے تو پھر اسے بند کرنا ظلم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول فوری طور پر کھولا جائے ۔

مزیدخبریں