لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ہونیوالے 2020ء ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کرونا کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ۔مئی میں طے شدہ پروگرام کو جنوری 2021ء میں منتقل کرنے سے پہلے رواں ماہ اکتوبر کا شیڈول دیا گیا تھا۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل تھامس لنڈ نے بتایا کہ سفری پابندیوں اور دیگر پیچیدگیوں نے چیمپئن شپ کورواں ماہ ناممکن بنا دیا ۔کرونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیوں اور غیر یقینی صورتحال کے وجہ سے بی ڈبلیو ایف بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ سال کے میزبان پہلے سے موجود ہیں مزید التوا کا انتخاب کوئی آپشن نہیں تھا۔نیوزی لینڈ کے بیڈ منٹن چیف ایگزیکٹو جو ہچکاک نے کہا کہ چیمپئن شپ کی منسوخی مایوس کن ہے لیکن اس پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں یہ ہی درست فیصلہ ہے۔