ہارٹ اٹیک،کینسر جان لیواامراض ہیں، پرہیز علاج سے بہتر، ثناء اللہ گھمن 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پرہیز علاج سے بہترہے ،ہارٹ اٹیک،کینسر جان لیواامراض ہیں،جن کاعلاج مہنگاہے ،جن کاشکارہونے کے بجائے ان کی وجہ بننے والے عوامل شوگری ڈرنکس ،تمباکواورچکنائی کوزندگی سے ترک کرناہوگا،زندگی قیمتی ہے اس کی قدر کریں ۔انھوںنے یہ بات پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے زیر انتظام وزیراعظم ہائوس میں دو روزہ سی پی آرکی تربیتی ورکشاپ کے دوران کہی ،اس موقع پروزیراعظم کے طبی ماہر ڈاکٹرتیمور،سی پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہناز حمید میاں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ،وزیراعظم پاکستان کے تمام سٹاف کوہارٹ اٹیک سے بچائوکیلئے ابتدائی طبی امدا د (سی پی آر) کی تربیت دی گئی، جس میں عملی مشاہدہ کے ساتھ سی پی آر ٹریننگ پرمشتمل "حرکت دل نوائے زندگی"کے موضوع پرڈرامہ بھی دکھایاگیا،ڈاکٹرشہنازحمید میاں نے بتایاکہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ہر دوسال بعدسی پی آر کی ٹریننگ میں جدت لاتی ہے،سی پی آر کے دوران سینے پردبائوCompressionدینانہایت اہم ہے ،دوران ہارٹ اٹیک اگر دماغ کوآکسیجن ملے خون کی فراوانی میسر نہ آئے،تو دماغی موت واقع ہوجاتی ہے ،جس کے بعد جسمانی طورپر زندہ رہنا بھی معنی نہیں رکھتا ،دنیا میں تیز ترین طبی امداد 8سے 10منٹ تک پہنچتی ہے ، اگرسی پی آربروقت کردیاجائے تومریض ہسپتال تک پہنچنے کے قابل ہوجاتاہے ۔

ای پیپر دی نیشن