امین اسلم،ر ضلعی بیوروکریسی نے عمران خان کی آنکھوں میں دھول جھونکی

 پنڈی گھیب(نامہ نگار) نوجوان سماجی شخصیت شاہ زیب حسن(زیبی)نے کہا ہے کہ وفاقی مشیر ماحو لیات ملک امین اسلم اور ضلعی بیوروکریسی نے وز یراعظم عمران خان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کلین اینڈ گرین مہم میں ضلع اٹک کو پہلا نمبر دلوایا ،ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں کے مرکزی شہروں میں چلے جائیں آپکو جابجا گندگی کے ڈھیر ،ناقص سیوریج سسٹم،تعفن زدہ نالیاں اور درختوں کی کمی کیو جہ سے آب و ہوا گردآلود ملے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک کو پہلا انعام کلین اینڈ گرین مہم میں انکی کارکردگی کیوجہ سے نہیں بلکہ اپنے سیاسی آقاوں کے سامنے بہترین طریقے سے "جی حضوری" اور عوام کو اپنی شعبدہ بازیوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر موثر ترین اداکاری کرنے پر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کو پنڈی گھیب شہر کی مین سڑکوں پر بغیر ماسک پہنے ایک ہفتہ مسلسل پیدل چلیں یا موٹرسائیکل پر سفر کریں اگر انکو تنگیِ تنفس(دمہ)کا مسئلہ درپیش ہو جائے گا ۔متواتر جھوٹ کو کاغذی شکل میں ڈھال کر وزیراعظم عمران خان کو دھوکا دیا جا رہا ہے , زمینی حقائق یہ ہیں کہ ضلعی بیوروکریسی اور سلیکٹڈ مشیران نے وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں پر جھوٹ کی سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے حیرانگی کی بات ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم میں مری کا آٹھواں نمبر اور اٹک کو پہلا نمبر کِس معیار کے مطابق دیا گیامری سے زیادہ درخت چور مافیا انتظامیہ کی سرپرستی میں ضلع اٹک میں کام کر رہا ہے جو بیدریغ طریقے سے ماحول کو نقصان پہنچا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ,اب اسی کلین اینڈ گرین مہم کی آڑ میں صفائی،سینیٹری سٹاف،مشینری و سپیئر پارٹس کی خریداری , پٹرول کے استعمال،خودساختہ تعریفی پروگرام منعقد کروانے اور دیگر معاملات میں عوام کے ٹیکسوں کا پیسا بیدریغ استعمال ہو گا اور عوام کو حقیقی معنوں میں کچھ فائدہ نہیں ہونے والا ۔

ای پیپر دی نیشن