زمبابوے سیریز، شاہینوں کے لاہور میں ڈیرے، تیاریوں کا بھر پور آغاز

Oct 23, 2020

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی شاہینوں نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز قومی سکواڈ کے اعلان کردہ 22 کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق، باولنگ کوچ وقار یونس اور دیگر کوچنگ ا سٹاف کی زیر نگرانی قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے تین مختلف حصوں میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جس میں انہوں بلے بازوں نے مصباح الحق کی زیر نگرانی بیٹنگ پریکٹس جبکہ باولرز نے وقار یونس کی زیر نگرانی باولنگ پریکٹس کی۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 26 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا جس کے بعد قومی شاہین 27 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہو جائیں گے جہاں 28 اور 29 اکتوبر کو پریکٹس کرنے کے بعد 30 اکتوبر کو آئی سی سی ون ڈے چیمپیئن شپ میں زمبابوے کے مد مقابل ہونگے۔ دوسری جانب مہمان زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے آرمی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ 

مزیدخبریں