پنڈی بھٹیاں:سنوکرزاور بلیئرڈ کلب نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکارکرنے لگے

پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں اکثر مقامات پر قائم سنوکرزاور بلیئرڈ کلب جرائم پیشہ افراد کے لئے نرسریوں کا کام کرنے لگے۔ بچے اور نوجوان نسل سنوکراور بلیئرڈ کلبوں کے ذریعے مبینہ طور پر جوئے اور منشیات کے عادی ہونے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کا حصہ بننے لگی، تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سنوکر اور بلیئرڈ کلبوں کی بھر مار نے بچوں اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ سکول جانے والے طلبائ￿   چھٹی کے بعد اپنا زیادہ تر وقت بلیئرڈ کلبوں میں جوائ￿ کھیل کر گزاررہے ہیں اور اپنے گھروں سے نقدی اور قیمتی اشیائ￿  چوری کر کے سنوکر و بلیئرڈ کلبوں پر جوئے کی نظر کر رہے ہیں جبکہ اس مکروہ کھیل کی سرپرستی کرنے والے بااثر افراد منشیات اور بدکاری کی بھی ترغیب بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں پر دیدہ دلیری سے دے رہے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن