فوری اقدامات نہ کئے تو ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بورس جانسن

Oct 23, 2020 | 10:24

ویب ڈیسک

 برطانوی وزیر اعظم نے کرونا وائرس لاک ڈاون سے متعلق کہا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے بچنے کےلیے برطانوی حکومت نے لاک ڈاون اور پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے تو ہزاروں لوگوں کی اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بے قابو ہوتے مہلک ترین کرونا وائرس کو روکنے کےلیے متوازن پالیسی اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعظم برطانیہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے تین درجات ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ متعارف کر ائے تھے جس کے نفاذ سے قبل انہیں پارلیمنٹ سے منظوری لینی تھی۔

نئی حکمت عملی کے تحت پابندیوں کے میڈیم الرٹ میں ملک کے بہت سے علاقے شامل ہوں گے جہاں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ہائی الرٹ میں کرونا پھیلاؤ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پھیلنے سے روکا جائے گا، ویری ہائی الرٹ وہاں ہوگا جہاں کرونا کا پھیلاؤ بہت تیزی کے ساتھ ہو رہا ہوگا، اس میں بارز، کلب اور جم بند ہوں گے۔

مزیدخبریں