کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید13افراد جاں بحق ،اموات 6715 تک پہنچ گئیں

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 13افراد انتقال کر گئے ،اموات 6715ہو گئیں ،736نئے کیسز رپورٹ نے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 26ہزار216تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مہلک وباکورونا کے وار تیز ہونے لگے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید13 اموات ہوئیں اور اموات کی کل تعداد 6ہزار 715 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا کے9 ہزار 855 مریض مختلف ہسپتا لوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 9ہزار646 شفا یاب ہوچکے ۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 اور سندھ میں 2 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 ہو گئی ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان کے 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے  سہولیات ہیں اور ہسپتا لوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن