لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈوکی سٹار کھلاڑی ماہم آفتاب برین ٹیومر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ماہم آفتاب گذشتہ چند ماہ سے اس عارضہ میں مبتلا تھیں۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان تائیکوانڈو کھلاڑی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے خاندان میں برابر کے شریک ہیں۔ اﷲ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔