کراچی(کامرس ڈیسک)کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو کام کی بہترین جگہ کی فراہمی کے اعتراف کیلئے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ گالا 2021 کا 14لوکل ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈ خفیہ سروے کی بنیاد پر دیے گئے جس میں ملازمین کی ادارے کے ساتھ وابستگی کے تجربات، ہم آہنگی، عزم اور کورونا وبا میں کام کا جائزہ لیا گیا۔انگیج کنسلٹنگ 2008سے پی ایس ایچ آر یم (پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ) کے ساتھ اشتراک سے پاکستانی کمپنیوں کا سروے (بی پی ٹی ڈبلیو) کا انعقاد کررہا ہے جس کے ذریعے ملازمین کی شمولیت اور عزم کی سطح کا ایک بھر پور ڈیٹا بیس تیار کیا گیا۔جمال ناصر، صدر پی ایس ایچ آر ایم اور چیف ایچ آر، ایچ بی ایل نے کہا ’’ہم گزشتہ 14 سالوں سے مختلف صنعتوں میں ملازمین کی شمولیت کے ساتھ ساتھ بہتر انتظامی طریقہ کار کی سطح کو بلند کرنے کیلئے انگیج کنسلٹنگ کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں۔ دونوں اداروں نے حال ہی میں پاکستان میں ملازمین کے تجربات کے حوالے سے ایک اور اسٹڈی کا انعقاد کیا جس میں 290 سے زائد کمپنیوں کی طر ف سے نامزدگیاں وصول ہوئی، کام کی بہترین جگہ کا تعین کرنے کیلئے پاکستان بھر سے 160 کمپنیوں سے 40 ہزار ملازمین سے سروے کیا گیا۔ مجموعی طور پر 52 ایوارڈز کامیاب پانے والے اداروں کو دیے گئے جن میں ڈی ایچ ایل ایکسپرپس پاکستان نے مسلسل پانچویں بارسب سے نمایاں ایوارڈ ’’بیسٹ آ ف دی بیسٹ‘‘ کمپنی 2021 کا ایوارڈ جیتا۔ فاتحین میں جو سب سے زیادہ چیز نمایاں تھی وہ تنوع تھا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزرز سے لے کر بڑی کارپوریشنوں اور صنعتوں کی ایک بڑی وسیع رینج (بشمول لاجسٹکس، ایف ایم سی جی، این جی او، ٹیلی کام، ٹیکسٹائل) نے بی پی ٹی ڈبلیو ایوارڈ کی تقریب میں جشن منایا۔
پی ایس ایچ آر ایم کی جانب سے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ گالا
Oct 23, 2021