کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) نے نجی شعبے میں900 ریٹیل آئوٹ کے حامل سب سے بڑے ریٹیل نیٹ ورک کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاک عرب پائپ لائن کمپنی (PAPCO) کے ساتھ وائٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ پروجیکٹ تھرو پٹ معاہدے پر دستخط کیے۔ کمپنی کے لوگوں کے ساتھ مضبوط عزم کو اجاگر کرتے ہوئے خالد ریاض، سی ای او، GO اور ذیشان طیب، چیف آپریٹنگ آفیسر، GO نے وضاحت کرتے ہوئے کہا’’ اس منصوبہ سے وائٹ آئل پائپ لائن کے ذریعے ڈیزل کے علاوہ پٹرول کی نقل و حمل ممکن ہوگی ۔ ایک بار مکمل طور پر نافذ ہوجانے کے بعد، پٹرول اور ڈیزل کی تمام تر نقل و حمل پائپ لائن کے ذریعے ہوگی جس سے نہ صرف عام لوگوں کے لیے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ بلکہ روڈ سیفٹی میں بہتری کے ساتھ آلودگی، ٹریفک اور کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔GO نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی او ایم سی کی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہواہے۔ GOکی بنیاد پاکستان کے ہر کونے میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے پر بنائی گئی ہے اوریہ منصوبہ اس کا واضح مظہر ہے ۔ ملک میں سب سے بڑا اسٹوریج مکمل کرنے کے بعد جس رفتار سے ہم اپنے ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھا رہے ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی کا ثبوت ہے۔ ہم یہ بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات ملیں جو ہمارے صارفین کی توقعات سے بڑھ کر ہوں۔GO اپنے صارفین کے لیے نئی مصنوعات میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جن میں ای وی چارجر شامل ہیں تاکہ پائیدار کاروبار اور شمسی توانائی کے تیزی تراستعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ‘‘کمپنی کا اعلان ان کی کاروباری نمو کی حکمت عملی کا حصہ ہے جو انہیں ہر موسم میں اور ہر حالت میں اپنے صارفین کو چوبیس گھنٹے مصنوعات کی فراہمی کے قابل بنائے گی۔ پٹرولیم سیکٹر کو مکمل طور پر مستحکم کرنے اور مستقبل میںتیل کی قلت پر قابوپانے کے لیے کمپنی اپنے سپلائی چین مینجمنٹ افعال کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹولز اور ہائی ٹیک ریسورس استعمال کر رہی ہے۔وائیٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ پروجیکٹ تھروپٹ معاہدے کی تقریب میں خالد ریاض، سی ای او، GO، امر احمد، سی ای او PAPCO، ذیشان طیب، سی اواو، GO، علی اکبر خلیل، جی ایم آپریشن GO، عادل عزیز خان، جی ایم پائپ لائن آپریشنز PAPCO اور دونوںاداروں سے اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔
گو اور پیپکو کاوائٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ پروجیکٹ تھرو پٹ معاہدہ
Oct 23, 2021