مہنگائی : اپوزیشن کے ملک بھر میں مظاہرے

لاہور/ اسلام آباد/ گوجرانوالہ/  شیخوپورہ/قصور / حافظ آباد (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران+ نمائندگان)  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کراچی‘ لاہور‘ پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکن احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز، لیبر اور تاجر سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو تمام مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی نااہلی، کرپشن، مہنگائی پہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے قوم کو نجات مل سکتی ہے۔ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں، اس گرتی ہوئی دیوار کوآخری دھکا دیں۔ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت  اور مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔ احتجاج میں شامل افراد نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔ ادھر چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے جینا مشکل ہوگیا ہے۔  مری میں مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما اور قاری سیف اللہ سیفی نے کی۔ سیاح بھی احتجاج میں شامل ہو گئے۔ گلگت میں مہنگائی کیخلاف ریلی اتحاد چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ن لیگ اور جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ پشاور میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے حکومت سے مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اتحاد میں شامل جماعتوں نے مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور کے جین مندر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران احتجاجاً بجلی اور گیس کے بل بھی نذر آتش کئے جبکہ کئی کارکنان علامتی کفن پہن کر شریک ہوئے۔ مظاہرین گلے میں روٹیاں لٹکا کر اور ہاتھوں میں برتن اور بجلی کے میٹرز پکڑ کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ بدترین ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ لیگی کارکنان بڑی تعداد میں موٹر سائیکل، گاڑیوں اور بسوں میں سوار ہو کر ریلیوں میں شریک ہوئے۔ دھرم پورہ سے سابق سپیکر سردار ایاز صادق، خواجہ سلمان رفیق اور ملک وحید کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی جین مندر پہنچی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے قرار دیا کہ ملک کو اناڑیوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ظالموں نے پھلتا پھولتا ملک اجاڑ کر رکھ دیا۔ اب حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، جے یو آئی (ف) کے مولانا امجد خان سمیت پی ڈی ایم کے دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا جبکہ مظاہرے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور رہنمائوں مہر اشتیاق، وحید عالم، میاں مرغوب، میاں نصیر، یاسین سوہل، عنیزہ فاطمہ، رابعہ فاروقی، ربیعہ نصرت، شہباز چوہدری، غزالی سلیم بٹ، عامر خان، حاجی امداد حسین، کنول لیاقت، راحیلہ خادم حسین، سعدیہ تیمور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد ضلعی سیکرٹریٹ سے پرانا اڈا لاریاں روڈ چوک تک مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر رانا دستگیر نے کی۔ اس موقع پر میاں مقصود احمد‘ پروفیسر عباد علی‘ میاں لیاقت علی‘ لیاقت علی ندیم سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں (ن) لیگ کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا  ہے۔ مسلم لیگ ن نے لاہور میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جو جلسے میں بدل گئی۔ رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ڈالر 65 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ حکومت عوام کو اتنے برے حالات میں لے گئے کہ واپسی ممکن نہیں۔ آج پورا پاکستان حکومت کیخلاف احتجاج کر رہا ہے۔ وزیراعظم اپنے اور ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب سیاسی نمائندوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ہمیں چور بنایا گیا انہیں دیوتا بناکر پیش کیا گیا۔ روز مرہ استعمال کی تمام اشیاء مہنگی نہیں بہت مہنگی کر دی گئیں۔ تم نے پھلتا پھولتا پاکستان تباہ کر دیا۔ اب کہتے ہیں وزیراعظم کے اختیار کو چیلنج نہ کریں۔مولانا محمد امجد خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو حقوق دینے کا دعویٰ کر نے والی حکومت نے عوام سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی۔ حکومت نے معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے، غریب عوام دو وقت کی روٹی اور علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں اور جلوسوں کے بعد مولانا فضل الرحمن، میاں شہباز شریف اور دیگر کی قیادت میں اسلام آباد بھی جائیں گے، عوام تیاری کریں اب الیکشن قریب تر ہیں، موجودہ حکومت کی نااہل کی وجہ سے ڈالر، پٹرول، بجلی،گیس اور سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیوں کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کراچی میں پی ڈی ایم کے ملک گیر احتجاج کو عوامی ریفرنڈم قراردیتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر نے کہا ہے کہ  سلیکٹڈ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔ جب تک سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا احتجاج جاری رہے گا۔ جے یو پی کے سیکرٹری پی ڈی ایم رہنما شاہ اویس نورانی، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ، جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی دیگر نے ایمپریس مارکیٹ صدر میں پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ مظاہرے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان ورکرز اور شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہاکہ ڈالر چینی چور نامنظور، ووٹ کو عزت دو، مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے۔ لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے جلوس صدر پہنچے تھے، بڑا جلوس ضلع جنوبی سے جے یو آئی کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی قیادت میں پہنچا، جس میں سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں۔ لیاری میراں ناکہ سے مفتی اقبال بلوچ، عبدالحق مخلص، مولانا نصیر اللہ اور لی مارکیٹ سے مولانا عبداللہ بلوچ، ڈاکٹر مذمبر خان جبکہ شیریں جناح کالونی کلفٹن سے قاری نورالامین، قاری محمد شعیب ،عبیداللہ شاہ نے جلوسوں کی قیادت کی جو شاہین کمپلیکس سے ایمپریس مارکیٹ کیلئے مولانا نورالحق کی قیادت میں روانہ ہوئے۔ اس سے قبل جے یو آئی یوسی 26 پی ایس 110 نے فریسکو چوک پر دعوتی کیمپ قائم کیا جس میں مفتی داد، مفتی محمد پراچہ، مولاناحفظ الرحمن، ریاست، مولانا سعیدالرحمن، مولانا عباداللہ حقانی، عبدالوحید لغاری، مولانا سلمان اور دیگرشہریوں اور تاجروں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔ بہاولپور‘ حاصل پور‘ دریا خان‘ میرپور ماتھیلو سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ملک میں ہوشربا مہنگائی‘ بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الصادق سے نکالی گئی۔ ریلی میں مسلم لیگ ن‘ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی‘ مقررین نے ریلی سے خطاب کیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کی طرف سے مہنگائی کے خلاف بتی چوک راوی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ڈاکٹر ریاض الرحمان یزدانی اور حافظ بابر فاروق رحیمی نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، ایم پی اے میاں عبدالرؤف، مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے جوائنٹ سیکریٹری و میونسپل ٹاون کمیٹی فیروزوالہ کے چیئرمین حاجی محمد ریاض گجر پی پی 137 کے صدر میاں مشتاق احمد پی پی 138کے صدر محمود اختر گورائیہ کی قیادت میں بدترین مہنگائی بے روزگاری معاشی بدحالی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے گوجرانوالہ اور ن لیگ نے قصور میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا۔ پی ڈی ایم نے بہاولپور میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا۔ ن لیگ جے یو آئی ف‘ اور اتحادی جماعتوں  کے کارکنوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے سیالکوٹی دروازے تک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی رہنما حافظ حمید الدین اعوان ، زون امیر ، فرقان عزیز بٹ ، ڈاکٹر محمد شریف گجر ، حافظ فیض الحق ، حافظ ضیا ء الحق ، علی رضا حسنی نے کی جبکہ پی پی 53جماعت اسلامی کے زیر اہتمام وزیراعظم کی مہنگای زدہ معیشت کا جنازہ نکالا گیا جس کی قیادت امیر زون خرم سلیم کھوکھر نے کی۔ علامتی جنازہ اقبال ٹائون سے نکالا گیا۔ حافظ آباد سے سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے یہاں فوارہ چوک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک نیچے سے نیچے جارہا ہے۔ حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ ، بیمار کا علاج اور طالبعلم سے تعلیم چھین لی ہے۔ لوگوں نے مہنگائی کے باعث بچوں کو سکولوں سے نکال لیا ہے۔ عوام کی جیب خالی اور وزیروں اور ممبران اسمبلی کی تجوریاں بھر رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام فیروزوالہ پارٹی سیکرٹریٹ سے امامیہ کالونی تک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے اور میاں عبدالرئوف ایم پی اے نے کی۔ ریلی میں صدر پی پی 137میاں مشتاق احمد، سینئر نائب صدر حاجی طارق محمود ڈوگر، صدر پی پی 138چوہدری محمود اختر گورایہ، جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز اصغر ، یوسی چیئرمینز ملک ظہیر احمد، ملک نوید محمود چوہان، مہر عمران سیال، نیامت علی مانا، رانا عبدالقادر، ملک اعجاز، ملک نوید بگا ڈوگر، ملک ذیشان ڈوگر، ملک عامر طارق ڈوگر، ڈاکٹر نعیم ملک سمیت دیگر عہدیداران و ارکان نے شرکت کی، شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کے خلاف احتجاجی ریلی  جو میاں ہائوس حبیب کالونی سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح پارک چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت (ن) لیگ کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کی جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں امجد لطیف، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، مولانا زبیر احمد گادی، مولانا امتیاز احمد کاشمیری، میاں محمد راشد، حاجی طاہر جاوید نقشبندی، میاںذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، احمد خورشید چوہدری، میاں احسن جاوید، میاں منور اقبال،چوہدری شہباز احمد چھینہ ، ملک اشتیاق احمد ڈوگر، شیخ سرفراز احمد، چوہدری کامران ورک، ملک عرفان اسلام، ملک زاہد شفیق، ملک ندیم یوسف ڈالو، ادریس ہنجرا، ملک عمران اعجاز ڈوگر، ملک محمود طاہر، چوہدری محمد ریاض ورک، میجر حسن سردار، ملک نعمان شہزاد ڈوگر، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں تنویر احمد، رفیق بھٹی،میاں امجد ہیرو، میاں خالد عباس، سیٹھ عبدالسلام، جاوید اقبال گل، میاں محمد لطیف، میاں انیس علی، میاں محمد اعظم، مشتاق مہدی ، رانا عمران ، خالد محمود مغل و دیگرپارٹی رہنمائوں اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انجمن تاجران پرانا اڈا لاریاں روڈ کے چیئرمین محمد قذافی بھٹی نے مہنگائی کیخلاف رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلی میں تاجروں کی بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت کی۔ تاجروں نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ قصور میں پی ڈی ایم کی کال پر اپوزیشن کا مہنگائی کے خلاف ریلی ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کی کال پر مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی زیرصدارت ایم این اے مسلم لیگ ن میاں سعد وسیم اختر شیخ نے کی جبکہ احتجاج میں سابق ایم این اے و لاہور ڈویژن کے صدر میاں وسیم اختر شیخ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ناصر محمود خاں‘ جمیل احمد خاں و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 
لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔ حکومت پر عدم اعتماد کرتے شہباز شریف  نے کہا کہ ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی۔ جبکہ  حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا ہے کہ ضلع مہمند اور ضلع ملیر میں آج مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرکے جیالوں نے عوام کے احساسات کی ترجمانی کی، ،ملک کے کونے کونے میں پی پی پی کی تنظیم کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے، مہنگائی کا آسیب پاکستان میں خوش حالی کو نگل چکا ہے، عمران خان قوم کے مجرم ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت آج عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پِس رہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی عام آدمی کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہیں۔ کراچی میں احتجاج کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ آٹا‘ چینی چورو ہماری جان چھوڑو‘ غریبوں کو رہنے کا حق دو۔ تم جلد جاؤ گے تم نے گھبرانا نہیں۔ پورے پاکستان میں دھرنے ہو رہے ہیں جب تک یہ حکمران رہیں گے لوگوں پر اسی طرح ظلم ڈھاتے رہیں گے۔ حکومت نے غریبوں سے ملک میں رہنے کا حق چھین لیا۔ جے یو آئی کے مرکزی  رہنما مولانا محمد امجد خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کا عفریت عوام کی خوشیاں نگلتا جا رہا ہے۔ غریب عوام کے حقوق دینے کا دعوی کر نے والی حکومت نے عوام سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ حکومت نے معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی اور علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مظاہروں اور جلوسوں کے بعد مولانا فضل الرحمن، میاں شہباز شریف اور دیگر کی قیادت میں اسلام آباد بھی جائیں گے۔ عوام تیاری کریں اب الیکشن قریب تر ہیں۔
شہباز، بلاول

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...