کراچی (نیوزرپورٹر)منگھوپیر پولیس نے گاڑیاں چھین کر بلوچستان بھیجنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تین رکنی ببلو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے گئے 11 عدد موبائل فونز، موٹرسائیکلز اور موٹرسائیکلز کے پارٹس برآمد کر لئے تفصیلات کے مطابق منگھو پیر نے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی سوزوکی اور 57,000 نقدی سمیت ملزمان پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ملزمان وسیم ولد اورنگزیب، طاہر ولد شیر علی، عرفان ولد محمد جان، سمیع اللہ اور نور خان نے گزشتہ روز تھانہ سچل کے علاقے سے محمد عالم نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر سوزوکی نمبری KW-6910 اور 70,000 نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔چھینی گئی سوزوکی پر دوسری نمبر پلیٹس لگا کر براستہ نادرن بلوچستان منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے ملزمان کو منگھوپیر پولیس نے نے چوری شدہ سوزوکی کی نمبر پلیٹس چینج کرنے کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی سوزوکی نمبری KW-6910 اور 57,000 نقدی اور نمبر پلیٹ نمبری KT -9084 برآمد کرلی۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے تین رکنی ببلو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے گئے 11 عدد موبائل فونز، موٹرسائیکلز اور موٹرسائیکلز کے پارٹس برآمد۔کرلئے ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر عباس گوٹھ میں کاروائی کر کے تین ملزمانارباز خان ولد محمد سعید خان، ذیشان احمد ولد رشید احمد اور بابر ولد ظہور حسین کو گرفتار کرکے۔ 03 عدد پستول، اسلحہ کے زور پر چھینے گئے 11 عدد موبائل فونز، 02 عددموٹر سائیکلز کے انجن، چیچس و دیگر سامان برآمدکرلئے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 02 موٹرسائیکلز کو بھی ضابطہ کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزمان نے تھانہ سرجانی، گلشن معمار اور منگھوپیر کے علاقوں میں 19 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ببلو ڈکیت سمیت گاڑیاں چھین کر بلوچستان بھجنے والا پانچ رکنی گینگ پکڑا گیا
Oct 23, 2021