اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی، جمعہ کو اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ سرمایہ کاری آئندہ 3سال میں این ٹی ڈی سی کے زریعے کی جائے گی ، سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023میں 28ہزار 750میگاواٹ ہوجائے گی، قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024میں 31ہزار 500میگاواٹ تک بڑھ جائے گی، انہوں نے کہا کہ سال 2018میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20ہزار 811میگاواٹ تھی
بجلی کے ترسیلی نظام میں 111ارب کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی،حماد اظہر
Oct 23, 2021