کرک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانیدار، بیٹے اور نواسے سمیت قتل 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او بیٹے اور نواسے سمیت قتل  ہو گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں مقتول ایس ایچ او کا بھتیجا زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تمام ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا شناخسانہ ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور مقتولین کے اہل خانہ سے بیانات  لئے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن