چینی ادارے تحقیق کے لئے قمری نمونوں کی دوسری کھیپ وصول کریں گے

Oct 23, 2021

بیجنگ(شِنہوا)چین نے چھانگ ای 5 مشن کے ذریعے واپس لائے گئے قمری نمونوں کی دوسری کھیپ وصول کر نے والے تحقیقی اداروں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔قومی دفاع کیلئے ریاستی انتظامیہ برائے سائنس، ٹیکنالوجی و صنعت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نئے تقسیم شدہ نمونوں کا وزن تقریبا 17.9 گرام ہے جنہیں 51 حصوں میں تقسیم کرتے ہو ئے 17 تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کے حوالے کیا جا ئے گا۔قمری نمونوں کی دوسری کھیپ کے مطالعہ کے اہل 16 ادارے مین لینڈ سے ہیں جن میں پیکنگ یونیورسٹی ، سنگھوا یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی برائے سائنسز شامل ہیں، مکا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی قمری نمونے استعمال کر نے کی اہل ہے۔نوٹس کے مطابق چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے اس ماہ کے شروع میں نمونوں کی تقسیم کے لئے ایک انتخابی کمیشن قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں