واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے مالیاتی ریگولیٹرز نیموسمیاتی تبدیلی کو ملک کے مالیاتی استحکام کے لئے ایک ابھرتا اور بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئیآب و ہوا سے متعلقہ مالی خطرات کی نشاندہی اوران سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات تجویز کئے ہیں۔اقتصادی استحکام کی نگران کونسل(ایف ایس اوسی) نے کہا کہ اس کے نزدیک موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ مالی خطرات امریکہ کے مالی استحکام کے لیے ابھرتا ہوا ایک خطرہ ہے۔امریکی وزیر خزانہ کی زیرسربراہی ایف ایس اوسی میں اہم مالیاتی ریگولیٹری اداروں کے رہنما شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے ارکان ایک ساتھ کام کرتے ہوئے آب و ہوا سے متعلقہ مالی خطرات کے بارے میں جلدازجلد اندازہ لگاکر اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مالیاتی نظام کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کر سکتے ہیں۔امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلن نے کہا کہ رپورٹ اور سفارشات امریکی مالیاتی نظام کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی صورت میں مستحکم بنانے کی طرف ایک اہم پہلا قدم ہے۔
امریکی مالیاتی ریگولیٹرز نے موسمیاتی تبدیلی کوملکی مالیاتی استحکام کے لئے خطرہ قراردیدیا
Oct 23, 2021